حیدرآباد میں سافٹ ویر انجینئر کی کام کے دباؤ کے سبب خودکشی
پولیس نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے گنٹور سے تعلق رکھنے والا ونود کمار کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ چند نئے آلات کی وجہ سے کام سے نمٹنے میں دشواری محسوس کررہا تھا اُسے ملازمت کھو دینے کا بھی خوف لاحق تھا۔اُسنے اپنے بھائی سے بھی اس کا تذکر کیا تھا۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں کام کے دباؤ اور ملازمت کھو دینے کے خوف سے ایک سافٹ وئر انجینئر نے خودکشی کرلی۔32سالہ ونود کمار حیدرآباد میں ایک سافٹ ویر کمپنی کیلئے کام کررہا تھا۔اُس نے الکا پور ٹاون شپ میں اپنے بھائی کے مکان پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے گنٹور سے تعلق رکھنے والا ونود کمار کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ چند نئے آلات کی وجہ سے کام سے نمٹنے میں دشواری محسوس کررہا تھا اُسے ملازمت کھو دینے کا بھی خوف لاحق تھا۔اُسنے اپنے بھائی سے بھی اس کا تذکر کیا تھا۔
ونود کمار حالیہ عرصہ تک گنٹور میں گھر سے کام کررہا تھا لیکن کمپنی نے اُسے ہدایت دی کہ وہ دفتر آکر کام کرنا شروع کرے۔ جس کے بعد وہ حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ مقیم تھا۔ونود نے جمعرات کے روزانتہائی اقدام کیااُس کا بھائی اور بھاوج باہر گئے ہوئے تھے اور وہ مکان میں تنہا تھا۔
اُس نے سیلنگ فیان سے بیڈشیٹ کے ذریعہ لٹک کر پھانسی لے لی۔ جب ونود کمار کا بھائی گھر واپس آیاتو اُس نے اُسے (ونود کمارکو) لٹکتاہوا پایا۔اُسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔پسماندہ گان میں بیوی کے علاوہ 3لڑکیاں ہے۔ نارسنگی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔