دہلی
سہیل اعجاز خان سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر مقرر
وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ عنقریب اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سہیل اعجاز خان نے ستمبر 2017 اور جون 2019 کے درمیان ریاض کے ہندوستانی سفارتخانہ میں ڈپٹی چیف آف مشن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

نئی دہلی: سینئر سفارتکار سہیل اعجاز کو سعودی عرب میں ہندوستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹراٹیجک تعلقات کے پیش نظر اس تقرری کو کافی اہمیت حاصل ہے۔
1997بیاچ کے انڈین فارن سروس آفیسر سہیل اعجاز خان فی الحال لبنان میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے برسرخدمت ہیں۔