حیدرآباد

نمس سے 34بڑے درختوں کودوسرے مقام منتقل کردیاگیا

شہرکے ارم منزل علاقہ سے جہاں نمس (نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس) کے نئے بلاک کے تعمیری کام شروع ہونے والے ہیں‘34 بڑے درختوں کو دوسرے مقام منتقل کردیاگیا ہے جس علاقہ سے مکمل طورپر بڑے 34درختوں کومنتقل کرتے ہوئے انہیں دوسرے مقام پر لگایا گیا‘وہ ارم منزل کالونی میں واقع ہے۔

حیدرآباد: شہرکے ارم منزل علاقہ سے جہاں نمس (نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس) کے نئے بلاک کے تعمیری کام شروع ہونے والے ہیں‘34 بڑے درختوں کو دوسرے مقام منتقل کردیاگیا ہے جس علاقہ سے مکمل طورپر بڑے 34درختوں کومنتقل کرتے ہوئے انہیں دوسرے مقام پر لگایا گیا‘وہ ارم منزل کالونی میں واقع ہے۔

اس کالونی کے علاقہ میں جی ایچ ایم سی اور الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کے کئی قدیم اورخستہ حال عمارتیں ہیں۔ان عمارتوں کومنہدم کیاجارہا ہے۔

ان درختوں کی قطع وبریدکرنے کے بجائے عہدیداروں نے جڑوں کے ساتھ ان درختوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے اورانہیں دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ 34درخت مزید نشونماپاسکیں۔

نمس عہدیداروں کے مطابق جملہ 34 بڑے درختوں کوبحفاظت مختلف مقامات پر لگایا گیا ہے۔ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے درختوں کوبحفاظت منتقلی اور انہیں دوسرے مقامات پر لگانے کے اقدامات پرنمس عہدیداروں کو مبارکباددی۔

چیف منسٹر کے سی آر شیڈول کے مطابق ارم منزل کالونی میں جشن تلنگانہ دہائی تقاریب کے حصہ کے دوران 13جون کو 2ہزار بستروں پر مشتمل نمس کے نئے بلاک کا سنگ بنیادرکھیں گے