کھیل

بعض اوقات محمد سراج کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے :روہت

روہت نے کہاکہ سراج اور باقی ہندوستانی گیند بازوں کو کنٹرول کرنا بعض اوقات مشکل ہوجاتا ہے۔ روہت نے ایک میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ترویندرم میں مجھے لگتاہے کہ ہم نے سری لنکا کو بہت سستے میں آؤٹ کیا اور سراج چار نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ناگپور: پہلے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے تیسرے دن ہی آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس جیت کے بعد کپتان روہت شرما بہت خوش نظر آئے اور عرفان پٹھان کے ساتھ بات چیت میں خوب مزہ کیا۔

متعلقہ خبریں
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو موقع دینا صحیح وقت تھا: روہت

 اس گفتگو میں انہوں نے ٹیم سے متعلق کئی مضحکہ خیز انکشافات بھی کیے۔ روہت نے بتایاکہ سراج اکثر بولنگ کرنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں اور ان سے گیند مانگتے رہتے ہیں۔ بارڈر گواسکر سیریز کے پہلے میچ میں اشون نے 8 وکٹیں حاصل کیں اور ٹسٹ میں اپنی 450 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے ٹسٹ میں 25ویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے ساتھ ہی جڈیجہ نے 11ویں ٹسٹ میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ سراج اور سمیع نے بھی اننگز کے آغاز اور اختتام پر وکٹیں لیکر اپنا کام کر دکھایا۔ گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک ریکارڈ کے قریب ہے۔

ہر روز کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن رہاہے۔ کوئی پانچ وکٹ لے رہا ہے، کوئی 250 وکٹ لے رہا ہے، کوئی 450 وکٹ لے رہاہے۔ ہر دن کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن رہاہے، مجھے واقعی ریکارڈ کے بارے میں نہیں معلوم، یہ لوگ آتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں، میں 250 کے پاس ہوں، مجھے بال دے یار، وہ 450 کے پاس ہیں، مجھے گیند دے یار‘ دے یار مجھے چار وکٹیں ہیں، مجھے پانچ کی ضرورت ہے۔

 میں 250 وکٹوں کے قریب ہوں، مجھے گیند دو، وہ 400 کے قریب ہے، وہ کہتا ہے مجھے گیند دو۔ روہت نے کہاکہ سراج اور باقی ہندوستانی گیند بازوں کو کنٹرول کرنا بعض اوقات مشکل ہوجاتا ہے۔ روہت نے ایک میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ترویندرم میں مجھے لگتاہے کہ ہم نے سری لنکا کو بہت سستے میں آؤٹ کیا اور سراج چار نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 سراج نے ان 22 اووروں میں 10 اوور پھینکے کیونکہ اسے پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ بارڈر۔ گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کیلئے مسلسل دوسری بار عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا آسان ہوگیاہے۔

اس میچ کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم 70.83 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلے اور ہندوستان 61.67 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ٹیم انڈیا کو اب بھی سیریز میں باقی 3 ٹسٹ میں سے دو مزید جیتنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو 62.50 کے کم ازکم اسکورنگ فیصد کی ضمانت دے سکے۔

 اس صورتحال میں تیسرے نمبر کی سری لنکن ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔ اس دوران روہت شرما نے سابق اوپنر سچن تنڈولکر اور ویریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ روہت شرما نے ہندوستان کیلئے اوپننگ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس طرح وہ ٹیم انڈیا کے کامیاب اوپنر بن گئے ہیں۔

 روہت شرما نے ناگپور ٹسٹ میں سنچری اسکور کی۔ یہ روہت شرما کی بطور اوپنر بین الااقوامی کرکٹ میں 31 ویں سنچری تھی۔ سچن تنڈولکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں اوپنر کی حیثیت سے 30 سنچریاں بنائی ہیں۔

 اس فہرست میں تیسرے مقام پر ویریندر سہواگ ہیں جنہوں نے 21 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس کے علاوہ روہت شرما ہندوستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں بطور کپتان سنچریاں اسکور کی ہیں۔