آندھراپردیش

امریکہ میں ٹرین حادثہ، آندھراپردیش کے ایک شخص کی موت

امٹراک ٹرین نمبر178 واشنگٹن ڈی سی سے بوسٹن جارہی تھی جب یہ شخص پرنسٹن جنکشن کے مشرق میں پھنس گیا۔امٹراک کے ترجمان نے ڈیلی وائس کو یہ بات بتائی ۔ٹرین میں سوار دیگر مسافرین یا عملہ میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

نیویارک: نیوجرسی میں انٹرسٹی ٹرین میں پھنس کر آندھرا پردیش کے انامیا ضلع کے 39سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد نیویارک اور فلاڈیلفیا کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کومختصر عرصہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ نیوجرسی کے پلینسبورو کے ساکن سری کانت دیگالہ کی اس حادثہ میں موت ہوگئی جو گزشتہ ہفتہ پرنسٹن جنکشن میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار

امٹراک ٹرین نمبر178 واشنگٹن ڈی سی سے بوسٹن جارہی تھی جب یہ شخص پرنسٹن جنکشن کے مشرق میں پھنس گیا۔امٹراک کے ترجمان نے ڈیلی وائس کو یہ بات بتائی۔ٹرین میں سوار دیگر مسافرین یا عملہ میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ امٹراک نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے لیے پلینسبوروپولیس کے ساتھ کام کررہی ہے۔

دیگالہ کے پسماندگان میں اس کی اہلیہ اور 10سالہ لڑکا شامل ہے۔ وہ خاندان میں تنہا کمانے والا تھا۔ اس کے خاندان کی مدد کے لیے عطیات جمع کیے جارہے ہیں۔ دی تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکن (تانا) سمیت ہندوستانی برادریاں دیگالہ کی آخری رسومات مکمل کرنے ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ میں ہیں۔