مرمو اور شاہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، شاہ نے رن فار یونٹی کو جھنڈی دکھائی
بعد میں مسٹر شاہ نے سردار پٹیل کی یوم پیدائش 'یونٹی ڈے' کے موقع پر لوگوں سے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کا عہد کروایا اور 'یونٹی ڈے رن' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ محترمہ مرمو اور مسٹر شاہ نے صبح 6:30 بجے یہاں پٹیل چوک پر سردار پٹیل کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر جمعہ کو یہاں پٹیل چوک میں ان کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد میں مسٹر شاہ نے سردار پٹیل کی یوم پیدائش ‘یونٹی ڈے’ کے موقع پر لوگوں سے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کا عہد کروایا اور ‘یونٹی ڈے رن’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ محترمہ مرمو اور مسٹر شاہ نے صبح 6:30 بجے یہاں پٹیل چوک پر سردار پٹیل کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی سردار پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد،صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ "میں ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سردار پٹیل ایک عظیم محب وطن، ایک بصیرت والے رہنما اور ایک قوم ساز تھے
جنہوں نے اپنے غیر متزلزل عزم، غیرمعمولی ہمت اور قابل قیادت کے ساتھ ملک کے تاریخی کام کو انجام دیا۔ اور قومی خدمت کا جذبہ ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے ‘قومی اتحاد کے دن’ کے موقع پر آئیے ہم سب متحد ہو کر ایک مضبوط، ہم آہنگی اور اعلیٰ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں۔
مسٹر شاہ نے کہاکہ ’’ہندوستانی قوم کی طرف سے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو قومی اتحاد، سالمیت اور کسانوں کو بااختیار بنانے کی علامت اور مرد آہن کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔