جموں و کشمیر روزگار چاہتا ہے، بی جے پی کا بلڈوزر نہیں: راہول گاندھی
راہول گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیا کہ جموں وکشمیر روزگار، بہتر کاروبار اور پیار چاہتا ہے، لیکن اسے کیا ملا؟ بی جے پی کا بلڈوزر۔ سابق صدر کانگریس نے کہا کہ جس زمین کو لوگوں نے کئی دہوں تک اپنی کڑی محنت سے سینچا وہ ان سے چھینی جارہی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن بی جے پر جموں و کشمیر میں جاریہ مخالف انکروچمنٹ کے لیے تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقہ روزگار، بہتر کاروبار اور پیار چاہتا ہے، لیکن اسے ”بی جے پی کا بلڈوزر“ ملا ہے۔
کانگریس نیشنل کانفرنس اور بی پی بی جیسی بڑی سیاسی جماعت نے اس مہم پر تشویش ظاہر کی ہے اور اسے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں حکام تا حال 10 لاکھ کنال سرکاری اراضی پر قبضے برخواست کراچکے ہیں۔ 1 کنال 605 مربع گز کا ہوتا ہے۔
راہول گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیا کہ جموں وکشمیر روزگار، بہتر کاروبار اور پیار چاہتا ہے، لیکن اسے کیا ملا؟ بی جے پی کا بلڈوزر۔ سابق صدر کانگریس نے کہا کہ جس زمین کو لوگوں نے کئی دہوں تک اپنی کڑی محنت سے سینچا وہ ان سے چھینی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امن اور کشمیریت کاتحفظ عوام کو متحد کرنے سے ہوگا، انھیں بانٹنے سے نہیں۔ راہول گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ بھی ٹیاگ کی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بے دخلی مہم نے جموں و کشمیر میں افراتفری مچا دی ہے۔