انٹرٹینمنٹ
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
مشہور اداکارہ اور انیل کپور کی بیٹی سونم کپور ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں۔

ممبئی: مشہور اداکارہ اور انیل کپور کی بیٹی سونم کپور ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں۔
سونم کپور نے سال 2018 میں بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی اور سال 2022 میں ماں بنی۔ سونم کپور کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں سونم کپور نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی فلموں میں واپسی کرنے والی ہیں۔
سونم کپور نے کہا کہ میں دوبارہ اداکاری شروع کرنے جا رہی ہوں، چاہے لوگ مجھے پسند کریں یا نہ کریں۔ سونم نے بتایا کہ انہیں اب بھی جو کردار پیش کیے جارہے ہیں وہ 20 سال کی عمر کے ہیں۔
اپنی کزن بہنوں جھانوی کپور اور خوشی کپور کی مثال دیتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ میں جھانوی یا خوشی جیسی جوان نظر نہیں آتی، لیکن مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ لوگ مجھے ایک ایسی اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کی عمر زیادہ نہیں ہے۔