دہلی
سونیا گاندھی شریک دواخانہ
’’یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو آج ہمارے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں شعبہ چیسٹ میڈیسن میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘
نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو آج سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
سر گنگا رام ہسپتال کے چیئرمین (بورڈ آف مینجمنٹ) ڈاکٹر اجے سوروپ نے کہا، ’’یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو آج ہمارے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں شعبہ چیسٹ میڈیسن میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘
ڈاکٹر سوروپ نے کہا کہ انہیں وائرل انفیکشن کی نگرانی اور علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے پارٹی کے سابق صدر کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، یہ جان کر دکھ ہوا کہ کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔