حیدرآباد

سونیاگاندھی کی سالگرہ، گاندھی بھون میں 78کلووزنی کیک کاٹاگیا، تلنگانہ کے عوام کیلئے تہوار کا دن:وزیراعلی

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی سالگرہ کی تقریب تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹر س گاندھی بھون میں شاندار پیمانہ پر منعقد کی گئی۔

حیدرآباد: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی سالگرہ کی تقریب تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹر س گاندھی بھون میں شاندار پیمانہ پر منعقد کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

پی سی سی کے زیراہتمام منعقدہ اس پروگرام میں وزیراعلی و پی سی سی صدر ریونت ریڈی مہمان خصوصی تھے۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا، وزراء، پارٹی لیڈران اور کارکنوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

سونیا گاندھی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پی سی سی کے سابق صدر ہنمنت راؤ نے وزیراعلی کے ساتھ 78 کلو وزنی کیک کاٹا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ 8 میں سے دو ضمانتیں سونیا گاندھی کی سالگرہ کے دن سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ سونیاگاندھی کی سالگرہ تلنگانہ کے عوام کیلئے تہوار کا دن ہے۔انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔

تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا خواب 60سال پرانا تھاجو کو پورا کرنے کا سہرا سونیا گاندھی کے سرجاتا ہے۔اس کیلئے انہوں نے کئی رکاوٹوں کا بھی سامنا کیا۔

ریونت ریڈی نے کہاکہ وہ پارٹی کے کارکنوں کی محنت سے ریاست میں وزیراعلی بن پائے۔کانگریس کے کارکنوں نے دس سال تک کئی مشکلات کا سامنا کیا،کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔