حیدرآباد

کانگریس ضمنی الیکشن ہار جائے گی، وینکٹ ریڈی کا ویڈیو وائرل

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ انتخابی مہم میں شرکت کرتے تھے پارٹی کو 10ہزار ووٹ مل سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں جبکہ انتخابی میدان میں دونوں حکمراں جماعت ٹی آر ایس اور بی جے پی موجود ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر قائد وایم پی بھونگیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے حلقہ اسمبلی منگوڈ میں جاری پارٹی کی انتخابی مہم کو ایک بار پھر متاثرکرنے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہاکہ ضمنی الیکشن میں کانگریس کی شکست یقینی ہے۔

ان کا یہ ویڈیو، انٹر نیٹ پروائرل ہوگیا۔ حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، کے چھوٹے بھائی راجگوپال ریڈی بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہے ہیں۔ کانگریس قائد، حلقہ میں پارٹی کی انتخابی مہم سے خود کو دوررکھتے ہوئے آسٹریلیا کے دورہ پر روانہ ہوچکے ہیں۔

 ملبوان میں ان کے خیرمقدم کیلئے آئے مداحوں سے ریڈی کی بات چیت کا ویڈیو انٹر نیٹ پروائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں وینکٹ ریڈی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کانگریس پارٹی، منگوڈ سے کامیابی حاصل نہیں کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ انتخابی مہم میں شرکت کرتے تھے پارٹی کو 10ہزار ووٹ مل سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں جبکہ انتخابی میدان میں دونوں حکمراں جماعت ٹی آر ایس اور بی جے پی موجود ہیں۔

ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران کانگریس پیسہ خرچ کرنے کے موقف میں نہیں ہے، وہ گذشتہ25 برسوں سے سیاست میں ہیں۔5بارایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ایک بار وزیر بھی تھے اور اب رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ حلقہ سے جب پارٹی کی شکست یقینی ہے تو پھر انتخابی مہم کیوں چلائی جائے؟۔

 انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ میں پدیاترا کرناچاہتے تھے اور اب میرے لئے سیاست کافی ہے۔ میرے چھوٹے بھائی راجگوپال ریڈی یہ الیکشن جیت جائیں گے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے یہ بات کہی۔