حیدرآباد

یوم تاسیس تقاریب میں سونیا گاندھی کی شرکت

کانگریس قائد سونیا گاندھی‘ 2 جون کو منعقد شدنی تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ پر منعقد شدنی سرکاری تقریب میں شرکت کریں گی اور حاضرین سے خطاب کریں گی۔

حیدرآباد: کانگریس قائد سونیا گاندھی‘ 2 جون کو منعقد شدنی تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ پر منعقد شدنی سرکاری تقریب میں شرکت کریں گی اور حاضرین سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

تلنگانہ کے چیف منسٹر وآفس کو جمعرات کے روز اس سلسلہ میں سونیا گاندھی کی آمد کی توثیق کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 28 مئی کو نئی دہلی کا دورہ کرتے ہوئے تشکیل تلنگانہ کے 10 سال کی تکمیل پر منعقد شدنی تقاریب میں سونیا گاندھی کو شرکت کی شخصی طور پر دعوت دی تھی، ریاست کابینہ میں ریاست کی یوم تاسیس تقریب میں سونیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تقریب تشکیل تلنگانہ میں ان کے اہم رول پر سونیا کو تہنیت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی 2جون کو 9:30 بجے صبح گن پارک پریڈ گراؤنڈس روانہ ہوں گے جبکہ وہ 10 بجے دن ترنگا لہرائیں گے اور پولیس دستہ کی سلامی لیں گے۔ سی ایم او جاری کردہ بیان کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں ریاست کے ترانہ کے طور پر کئے گئے پروگرام میں ”جیا جیا ہے تلنگانہ“ کی رونمائی کریں گے۔

اس پروگرام سے سونیا گاندھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس عہدیداروں میں میڈلس تقسیم کریں گے۔ اس روز شام میں شہر کے قلب میں واقع ٹینک بنڈ پر یوم تاسیس تقاریب منعقد ہوں گی۔

جس میں خصوصیت کے ساتھ تلنگانہ ہینڈی گرافٹ، خصوصی طور پر تیار کردہ مصنوعات، اور غذائی اشیاء کا کا کار۔۔ منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر 6:30 بجے شام ان اسٹالن کا دورہ کریں گے۔ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہو گا جو تلنگانہ کی مختلف تہذیبوں کا آئینہ دار ہوگا۔ اس کارنیوال میں 700 کے قریب فنکار شریک ہوں گے۔

کلچرل کے ساتھ 70 منٹ پر مشتمل ایک رقص کا پروگرام بھی ہوگا۔ بعد ازاں ٹینک بنڈ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک فلیک ورک پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں توقع ہے کہ 5 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ فلیگ واک کے دوران جیا جیا ہے تلنگانہ ترانہ گایا جائے گا۔

ریاست کے ترانہ کے مصنف اندے سری اور اس ترانہ کو موسیقی دینے والے اسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیراوانی کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ حسین ساگر پر 10منٹ تک آتش بازی کی جائے گی جس کے ساتھ ہی تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا۔