دہلی

گرفتاری کے خلاف امانت اللہ خان کی درخواست، ای ڈی کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے آج عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی درخواست پر نوٹس جاری کی جس کے ذریعہ انہوں نے دہلی وقف بورڈ اسکام سے مربوط ایک منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چالینج کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آج عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی درخواست پر نوٹس جاری کی جس کے ذریعہ انہوں نے دہلی وقف بورڈ اسکام سے مربوط ایک منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چالینج کیا ہے۔

جسٹس نینا بنسل کرشنا نے وفاقی انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی سے کہا کہ وہ امانت اللہ خان کی درخواست پر اپنا جواب دو ہفتہ کے اندر داخل کریں اور اس معاملہ کی سماعت 18 اکتوبر کو مقررکی۔

ای ڈی نے اس بنیاد پر امانت اللہ خان کی درخواست کے قابل قبول ہونے کی مخالفت کی کہ انہوں نے اپنی پیشگی درخواست ضمانت کو مسترد کئے جانے کی حقیقت کا انکشاف نہیں کیا تھا۔ جسٹس کرشنا نے کہا کہ درخواست کے قابل قبول ہونے کے سوال پر بھی غور کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتہ ایک عدالت نے امانت اللہ خان کو 23 ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ کیونکہ ای ڈی نے کہا تھا کہ گواہوں پر اثر انداز ہونے سے روکنے یا تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے سے روکنے کے لئے انہیں تحویل میں رکھنا ضروری ہے۔ اس سے پہلے امانت اللہ خان مبینہ اسکام میں کلیدی ملزم تھے۔

وہ سات دن تک ای ڈی کی تحویل میں رہے تھے جو 9/ستمبر کو ختم ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ای ڈی نے 2ستمبر کو امانت اللہ خان کی رہائش گاہ پر دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔

a3w
a3w