حیدرآباد

سی اے امتحان میں بیٹے کی ناکامی، ماں کی خودکشی

بیٹے کے سی اے امتحان میں ناکام ہونے پر مایوسی کے عالم میں ماں نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: بیٹے کے سی اے امتحان میں ناکام ہونے پر مایوسی کے عالم میں ماں نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے جیڈی مٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ گاجولارامارم کے بالاجی ایونیوکے رہنے والے ناگابھوشنم اور پشپا جیوتی کے دو بیٹے ہیں۔

شوہر ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے جبکہ بیوی گھریلو خاتون ہے۔

حال ہی میں ایک بیٹے نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کا امتحان دیا جس میں ناکامی پر ماں ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

اپنے بیٹے کے مستقبل سے پریشان اس نے بدھ کی صبح اس وقت پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی جب وہ گھر میں تنہا تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔