تلنگانہ

تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون کمزور

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ پیر تک بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ پیر تک بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ ریاست میں جنوب مغرب مانسون کمزورہوگیا ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ضلع کے ویمل واڑہ میں سب سے زیادہ 21.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

جبکہ رودرنگی میں 13.7، چندورتھی میں 4.0، ویمل واڑہ رورل میں 2.2، بوئن پلی میں 1.5کونا راوپیٹ میں 13.2،ویرناپلی میں 17.9، گمبھی راؤ پیٹ میں 7.4،مست آباد میں 0.8 ملی میٹر، تانگلاپلی میں 1.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔