تلنگانہ
جنوب مغربی مانسون جون کے پہلے ہفتہ میں تلنگانہ میں داخل ہوگا
جنوب مغربی مانسون جون کے پہلے ہفتہ میں تلنگانہ میں داخل ہوگا۔ مانسون اس ماہ کے آخر تک کیرل سے ٹکرائے گا۔

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون جون کے پہلے ہفتہ میں تلنگانہ میں داخل ہوگا۔ مانسون اس ماہ کے آخر تک کیرل سے ٹکرائے گا۔
وہاں سے اے پی میں رائلسیما کے راستے تلنگانہ پہنچنے میں کم از کم پانچ سے چھ دن درکار ہوتے ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ماہ کی 5تا8تواریخ کے درمیان مانسوں کی آمد کے نمایاں امکانات ہیں۔
ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر کچھ تاخیر بھی ممکن ہے تاہم جون کے دوسرے ہفتے میں اس کی ریاست بھر میں توسیع کے امکانات ہیں۔پچھلے سال مانسوں 11 جون کو کیرل پہنچاتھا۔
سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں مثبت ہیں، اس لیے توقع ہے کہ جاریہ سال جنوب مغربی مانسون کے ساتھ معمول کی بارش ہوگی۔ ماہر موسمیات کے مطابق جنوب مغرب مانسون بہتر ہوگا۔