تلنگانہ میں اسپیشل لوک عدالت: ایک ہی دن میں 74,782 زیر التواء فوجداری مقدمات کا تصفیہ کیاگیا
یہ خصوصی مہم تلنگانہ ہائی کورٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسس اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں پولیس محکمہ، ڈسٹرکٹ عدلیہ اور مختلف لیگل سروس باڈیز نے بھرپور تعاون کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں ہفتہ کے روز منعقدہ اسپیشل لوک عدالت میں 74,782 فوجداری مقدمات کا تصفیہ کیاگیاجس سے عدالتی بوجھ میں نمایاں کمی آئی ہے اور زیر التواء معاملات کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ خصوصی مہم تلنگانہ ہائی کورٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسس اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں پولیس محکمہ، ڈسٹرکٹ عدلیہ اور مختلف لیگل سروس باڈیز نے بھرپور تعاون کیا۔
پولیس نے ایسے مقدمات کی پہلے سے نشاندہی کرکے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے، اور یکم اکتوبر سے ہی مصالحت کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔
اس خصوصی عدالت میں مجموعی طور پر 14,642 ایف آئی آر مقدمات، 154 ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے کیسس، 23,400 ای۔ی کیسس، 31,189 موٹر وہیکل ایکٹ کے مقدمات، 5,397 سائبر کرائم کیس نمٹائے گئے۔
حیدرآباد: 11,226، راماگنڈم: 8,108، نلگنڈہ: 6,410، کھمم: 6,090، ورنگل: 5,064 مقدمات نمٹائے گئے
اسپیشل لوک عدالت کے ذریعہ شہریوں کو جھگڑوں کا دوستانہ حل، وقت اور رقم کی بچت، بار بار عدالت کے چکر سے نجات اور مقدمات کے فوری اختتام کا بڑا فائدہ پہنچا۔
یواین آئی وخ