حیدرآباد

عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم ایک ایسی باصلاحیت اور باوقار شخصیت کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے مردوں کے غلبہ والے تکنیکی شعبہ میں اپنی محنت اور صلاحیت کے بل پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ ممتاز خاتون ہیں ڈاکٹر ساجدہ خان، جو بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور میوزک ٹیکنیشن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

حیدرآباد: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم ایک ایسی باصلاحیت اور باوقار شخصیت کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے مردوں کے غلبہ والے تکنیکی شعبہ میں اپنی محنت اور صلاحیت کے بل پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ ممتاز خاتون ہیں ڈاکٹر ساجدہ خان، جو بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور میوزک ٹیکنیشن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا
پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ جناب رمنا راو وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش، شاندار وداعی تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر ساجدہ خان نے آڈیو انجینئرنگ کے میدان میں اپنی غیر معمولی خدمات کے ذریعہ ایک نئی تاریخ رقم کی اور اس شعبہ میں خواتین کی شمولیت کی راہ ہموار کی۔ ان کی اسی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2018 میں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کے ہاتھوں باوقار “فرسٹ لیڈیز ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ملک کی ان 112 خواتین کو دیا گیا تھا جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں پہلی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعزازات اور قومی شناخت

ڈاکٹر ساجدہ خان کی خدمات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہیں 8 مارچ 2019 کو حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر تلنگانہ وِشِشٹھا مہلا پرسکارم ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اعزازی ڈاکٹریٹس

ڈاکٹر ساجدہ خان کو مختلف عالمی اداروں کی جانب سے متعدد اعزازی ڈاکٹریٹس سے بھی نوازا گیا، جن میں:

  • 30 مارچ 2019: United Theological Research University (USA) کی جانب سے سماجی خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ
  • 27 مئی 2023: Global Human Peace University، نئی دہلی سے ڈاکٹر آف آرٹس
  • 3 نومبر 2024: Research University USA (چنئی) سے ڈاکٹر آف ساؤنڈ انجینئرنگ
  • 4 اپریل 2024: USA Theological University Texas سے ڈاکٹر آف سوشل سروس
  • 28 جون 2025: Global Human Peace University (چنئی) سے ڈاکٹر آف انٹرنیشنل ریلیشنز

ریکارڈ بکس میں نام

ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے باعث ان کا نام کئی قومی اور عالمی ریکارڈ بکس میں بھی درج کیا گیا ہے، جن میں Telugu Book of Records، Telangana Book of Records، High Range Book of World Records (USA)، Wonder Book of Records (USA)، World Book of Records (UK) اور دیگر نمایاں ریکارڈ بکس شامل ہیں۔

دیگر نمایاں کامیابیاں

ڈاکٹر ساجدہ خان کو “Top 200 Famous Indian Women Personalities” کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا جبکہ “First Indian Women in Cinema & Music” کی فہرست میں انہیں نمایاں مقام حاصل ہوا۔ ان کا نام Indian Women’s History Museum میں بھی درج ہے۔

فلمی کیریئر

فلمی دنیا میں بھی ڈاکٹر ساجدہ خان نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے 60 سے زائد فلموں میں آڈیو انجینئر کے طور پر خدمات انجام دیں جن میں ہندی، تیلگو، تامل، ملیالم اور بھوجپوری زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے ساؤنڈ کے مختلف شعبوں جیسے ڈبنگ، ساؤنڈ ایفیکٹس اور فائنل مکسنگ میں کام کیا۔
ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل قومی ایوارڈ یافتہ فلم “Adavi Na Talli Ra” میں ان کی خدمات ہیں۔

خواتین کے لیے تحریک

ڈاکٹر ساجدہ خان کی زندگی جدوجہد اور کامیابی کی ایک روشن مثال ہے۔ وہ نوجوان خواتین انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے لیے ایک بڑی تحریک بن چکی ہیں۔ وہ تکنیکی شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی حامی ہیں اور تعلیم و کیریئر کے مواقع سے متعلق آگاہی کو نہایت اہم سمجھتی ہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں وہ اپنا ایک جدید آڈیو اسٹوڈیو قائم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ڈاکٹر ساجدہ خان کی کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عزم، محنت اور لگن کے ذریعے خواتین ہر شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔