حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی سیشن کا کل سے آغاز

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن راج بھون میں ہفتہ کو 8:30 بجے صبح اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر کا حلف دلائیں گے۔ عبوری اسپیکر اکبر اویسی نو منتخب ارکان کو حلف دلائیں گے۔

حیدرآباد:  تلنگانہ اسمبلی کا خصوصی سیشن ہفتہ 9 دسمبر کو 11 بجے دن شروع ہوگا۔ اس ضمن میں گزٹ اعلامیہ جاری کیاگیاہے۔ تلنگانہ میں کانگریس کی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ پہلا سیشن ہوگا جس کاآغاز کل 11 بجے دن سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

 ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن راج بھون میں ہفتہ کو 8:30 بجے صبح اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر کا حلف دلائیں گے۔ عبوری اسپیکر اکبر اویسی نو منتخب ارکان کو حلف دلائیں گے۔ اسمبلی سیشن کے التواء کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی‘احاطہ اسمبلی سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے مفت سفر اسکیم کا افتتاح کریں گے۔