حضور خواجہ غریب نوازؒ کی چھٹی شریف کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد
اس موقع پر وارث سرکار وطنؒ چشتی چمن، مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری، سابق صدرنشین درگاہ کمیٹی حضور خواجہ غریب نوازؒ، وزارت الاوقاف، حکومت ہند نے بصد عقیدت و احترام دربار خواجہ اجمیری میں اپنے خراج عقیدت پیش کیا۔
اجمیرا: اجمیرا شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی یاد میں چھٹی شریف کے موقع پر روحانی محفل منعقد ہوئی، جس میں عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ موقع حضور خواجہ غریب نوازؒ کی 814 سالہ روحانی خدمت اور فیضان کی یاد دلانے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر وارث سرکار وطنؒ چشتی چمن، مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری، سابق صدرنشین درگاہ کمیٹی حضور خواجہ غریب نوازؒ، وزارت الاوقاف، حکومت ہند نے بصد عقیدت و احترام دربار خواجہ اجمیری میں اپنے خراج عقیدت پیش کیا۔
پریس بریفنگ کے مطابق، بعد نماز مغرب سرکار وطنؒ کی قدیم مرکزی خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن میں گدی نشین خانقاہ شریف مولانا پیر سید کاشف اللہ حسینی بختیار افتخاری کی نگرانی اور مولانا پیر اکبر الدین ذاکر افتخاری سجادہ نشین سیدانی ماںؒ کی صدارت میں مجلس چشتیہ منعقد ہوئی۔ محفل میں آیات قرآنی کی تلاوت، درود پاک کی مجلس اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا۔
خانقاہ شریف کے قدیم حجرہ میں موجود آثار مبارک سرکار مدینہ ﷺ کے ساتھ حضور خواجہ غریب نوازؒ کے تبرکات کی غسل عرق گلاب، عطر و عنبر پیش کیے گئے۔ مولانا حافظ و قاری محمد منیر خطیب و امام جامع مسجد سرکار وطنؒ چشتی چمن نے دربار رسالت مآب ﷺ اور دربار حضور غریب نوازؒ میں صلوٰۃ و سلام پیش کیا۔
مولانا پیر بختیار افتخاری نے رخت انگیز دعا کی جبکہ مولانا پیر ذاکر افتخاری نے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خانقاہ شریف میں وابستگان سلسلہ عالیہ افتخاریہ اور عقیدتمندوں کے لیے دستر خوان چشتیہ کا اہتمام بھی کیا گیا، اور تناول تبرک کے بعد سالانہ مجلس چشتیہ اختتام پذیر ہوئی۔
یہ روحانی محفل صوفی بزرگ کی تعلیمات اور فیضان کو زندہ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ قرار دی گئی، جو آج بھی تشنگان حق کے لیے قرآنی و پیام محمدی ﷺ پیغام لے کر جاری ہے۔