مشرق وسطیٰ

حماس کے اسلحہ ساز کمانڈر کو ہلاک کر دیاگیا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فورسز نے حماس کے اسلحہ سازی کے ماہر کمانڈر کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس کامیابی کی اطلاع غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے 32 ویں روز چہارشنہ کو سامنے آئی ہے۔

تل ابیب : اسرائیلی فورسز نے حماس کے اسلحہ سازی کے ماہر کمانڈر کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس کامیابی کی اطلاع غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے 32 ویں روز چہارشنہ کو سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور جنگی طیاروں کو جنگجووں کے مراکز کی نشاندہی کر کے ان سے بمباری کرائی جارہی ہے۔

تاکہ جنگجووں کے عسکری ڈھانچے کو تباہ کیا جا سکے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ‘ ایک جنگی طیارے نے محسن ابو زینہ کو ایسی ہی ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔

محسن ابو زینہ حماس کے اسلحہ ساز شعبہ کا سربراہ تھا۔ ‘بیان کے مطابق ابو زینہ کا اسلحہ سازی کے شعبے میں ایک اہم کردار تھا۔ ابوزینہ کو اسلحہ سازی اور اسٹراٹیجک ہتھیاروں کے معاملہ میں قائدانہ اہلیت حاصل تھی۔

a3w
a3w