جرائم و حادثات

ملاوٹی شراب معاملہ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ملاوٹی شراب کے معاملہ کے متاثرین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ملاوٹی شراب کے معاملہ کے متاثرین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

گذشتہ 4 دنوں کے دوران 30 سے زائد افراد متاثر ہیں جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

ان میں تین کا علاج آئی سی یو میں کیاجارہا ہے۔ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے اسپتال پہنچ کر متاثرین سے اس واقعہ کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔

محکمہ آبکاری کے سپرنٹنڈنٹ سائیدولو نے کہا کہ محبوب نگر میں گذشتہ چند ماہ سے شراب پینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرس کے مطابق تمام افراد کی صحت بہتر ہے اور کسی کی بھی موت اس معاملہ میں نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شراب میں کلورو ہائیڈریٹ کی ملاوٹ نہیں کی گئی ہے کیونکہ اس کی برسرموقع جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ شراب پینے کے بعد یہ افراد عجیب وغریب حرکتیں کررہے تھے جس کے بعد ان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی