مشرق وسطیٰ
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
پنجاب کے ضلع ہوشیار پور سے ایک شخص کو پاکستان کی انٹرسرویسس انٹلیجنس(آئی ایس آئی) کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ہوشیار پور(پنجاب): پنجاب کے ضلع ہوشیار پور سے ایک شخص کو پاکستان کی انٹرسرویسس انٹلیجنس(آئی ایس آئی) کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
اس پر ہندوستانی فوج کی تعیناتی کی حساس جانکاری‘ سرحد پار بھیجنے کا الزام ہے۔ وہ کاغذات اور تصاویر اپنے موبائل فون سے بھیج رہا تھا۔
سراغ ملنے پر پولیس نے جمعرات کی رات ہوشیار پور میں پھگواڑہ روڈ پر ریل روڈ کراسنگ کے قریب ہرپریت سنگھ کو پکڑلیا۔ وہ ضلع ترن تارن کا رہنے والا ہے اور فی الحال ہوشیار پور کے وجئے نگر علاقہ میں رہتا ہے۔
پولیس کے بموجب وہ پچھلے 4 سال سے ہوشیار پور میں مقیم ہے۔ وہ ویزٹ ویزا پر 2 مرتبہ پاکستان جاچکا ہے جہاں اس نے آئی ایس آئی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعہ آئی ایس آئی عہدیداروں کے رابطہ میں تھا۔ پوچھ تاچھ جاری ہے۔