جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
انگلینڈ اب تک ورلڈ کپ کے تین میچوں میں صرف ایک میچ جیت سکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ شائقین کو وانکھیڑے کی رنوں سے بھری پچ پر ایک دلچسپ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں ہفتہ کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیم میں بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ ڈیوڈ ولی اور گس اٹکنسن کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ٹیمبا باووما کی خرابی صحت کے باعث ایڈم مارکرم جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔
دونوں ٹیمیں اپنے گزشتہ میچوں میں اپ سیٹس کا شکار رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کو گزشتہ میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے کر اس کے حوصلے پست کر دیے تھے۔
انگلینڈ اب تک ورلڈ کپ کے تین میچوں میں صرف ایک میچ جیت سکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ شائقین کو وانکھیڑے کی رنوں سے بھری پچ پر ایک دلچسپ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ٹیم اس طرح ہے: انگلینڈ: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، جوس بٹلر (کپتان اور کیپر)، ڈیوڈ ولی، گس اٹکنسن، عادل رشید، مارک ووڈ، ریس ٹوپلی۔
جنوبی افریقہ: ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، راسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگیسانی انگیڈی۔