سری لنکا نے 2025 کے لئے اسکول کے دنوں کو کم کر کے 181 کردیا
ان میں سے 22 چھٹیاں ہفتے کے دنوں میں آتی ہیں۔
کولمبو: سری لنکا کی وزارت تعلیم نے پیر کو 2025 کے لئے اسکول کے دنوں کو 210 سے کم کرکے 181 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق، نظرثانی شدہ پروگرام سرکاری اسکولوں، حکومت سے منظور شدہ نجی اسکولوں اور پیرویناس (بدھ بھکشوؤں کے اسکول) پر لاگو ہوگا۔
وزارت نے کہا کہ نیا تعلیمی سال باضابطہ طور پر 27 جنوری 2025 سے شروع ہوگا۔
اس کے علاوہ 2025 کے تعلیمی کیلنڈر میں 26 سرکاری تعطیلات شامل ہیں۔
ان میں سے 22 چھٹیاں ہفتے کے دنوں میں آتی ہیں۔
اس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کے لیے تعلیمی عمل کو مزید قابل رسائی بنانا ہے۔
اس نئے اصول کے تحت طلباء کو کم دن اسکول جانا پڑے گا تاکہ انہیں پڑھنے کے لیے اضافی وقت مل سکے اور وہ اپنی پڑھائی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کووڈ-19 اور معاشی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے دوچار ہے، 2024 تعلیمی سال کا تیسرا سیشن 24 جنوری 2025 کو ختم ہونے والا ہے۔