حیدرآباد

ایم ایم کیروانی سے ترانہ تلنگانہ جیا جیا ہو کمپوز کرانے کی مخالفت

ٹی سی ایم اے کے صدر موہن بالے پلی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ایک کھلا خط تحریر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام اور حکومت کو تلنگانہ تحریک اور ریاست کے قیام کے لیے دی گیی قربانیوں اور تکلیف کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میوزیک کمپوزرس اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ کا آسکر ایوارڈ یافتہ ایم ایم کیروانی سے ’جیا جیا ہو  تلنگانہ گانا کمپوز کرنے کے لیے آندھرا پردیش کے ایک شخص کی مدد لینے پر اعتراض کیا ہے۔

ٹی سی ایم اے کے صدر موہن بالے پلی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ایک کھلا خط تحریر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام اور حکومت کو تلنگانہ تحریک اور ریاست کے قیام کے لیے دی گیی قربانیوں اور تکلیف کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا یقیناً کیروانی ایک بہترین میوزک ڈائریکٹر ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اگر کوئی ان کے ذریعہ کوئی گانا کمپوز کرنا چاہتا ہے تو وہ کرسکتا ہے، لیکن تلنگانہ کا ریاستی گیت ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا۔ مستقبل میں بھی یہ مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

 لہذا  بہتر ہوگا، اگر یہ گانا تلنگانہ کے فنکاروں کے ذریعہ ترتیب دیا جائے. انہوں نے کہا ریاست میں ہزاروں باصلاحیت لوگ ہیں۔ ان میں سے کچھ فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ اور یہ  گانا ایک لوک گیت ہے۔ کیا تلنگانہ میں اس گانے کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے کوئی فنکار نہیں ہے؟ کیا یہ تلنگانہ کے فنکاروں کی توہین نہیں ہے؟۔

انہوں نے کہا یہ افسوسناک ہے کہ پچھلے 10 سالوں میں  حکومت تلنگانہ نے یہ کام نہیں کیا۔ مجھے امید ہے کہ  چیف منسٹر تلنگانہ کے فنکاروں کو یہ موقع دیں گے.موہن نے مزید کہا   تشکیل تلنگانہ سے قبل یہ گانا تلنگانہ میں کافی مقبول تھا لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ بی آر ایس حکومت نے اس کو  کوئی اہمیت  نہیں دی۔

a3w
a3w