سری لنکا نے پہلی مرتبہ ویمنس ایشیا کپ جیت لیا، فائنل میں ہندوستان کو شکست
سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
دمبولا: ویمنس ایشیا کپ 2024 کا فائنل میچ ہندوستانی ٹیم خواتین اور سری لنکن ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے۔
سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔
جمائما نے 29 رنز بنائے۔ آخر میں ریچا گھوش نے 14 گیندوں میں 30 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو قابل قدر اسکور تک پہنچایا۔ سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ جلد ہی گرگئی۔
وشمی گنارتنے 1 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئیں۔ تاہم کپتان چماری اٹاپٹو اور ہرشیتھا سماراویکرما نے احتیاط سے کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 87 رنز کی شراکت ہوئی۔ کپتان اتاپتو نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سماراوکراما ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے 69 رنز بنائے جس پر انہیں پلیئر آف دی میاچ قرار دیاگیا۔
ہندوستان کی جانب سے دپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم ایشیا کپ میں اپنا 9 واں فائنل میچ کھیل رہی تھی۔ سب کو لگاکہ ہندوستانی ٹیم آسانی سے اپنا 8 واں ٹائٹل جیت لے گی لیکن سری لنکا نے ہندوستان کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو ایک بھی میچ شکست نہیں ہوئی تھی۔ سری لنکا نے پہلی بار ویمنز ایشیا کپ پر قبضہ کرلیا۔