جموں و کشمیر

سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سری نگرمیں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

سری نگر: وادی کشمیر میں جاری چلہ کلان جیسی سردیوں کے بیچ سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب شبانہ درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سری نگرمیں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

قبل ازیں سری نگر میں 5 اور14 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور سرد ترین راتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.3

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 دسمبر یعنی سردیوں کے باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلاں کی آمد تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

دریں اثنا وادی میں جمعے کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو دکان تھڑوں، پارکوں جیسے مقامات پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔