تلنگانہ

ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز

نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، منشیات اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف شعور بیدار کرنے اور وقف ایکٹ کی اہمیت کے حوالے سے "عشرہ اصلاح معاشرہ مہم" کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کی جانب سے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، منشیات اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف شعور بیدار کرنے اور وقف ایکٹ کی اہمیت کے حوالے سے "عشرہ اصلاح معاشرہ مہم” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم کل 8 ستمبر 2024 سے شروع ہو کر 18 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے نبی ﷺ کی تعلیمات پر زور دیا
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت

ریاستی جمعیۃ علماء کے صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس عشرہ اصلاح معاشرہ کے پروگرام کا مقصد سماجی برائیوں کے خلاف شعور بیدار کرنا اور معاشرتی اصلاح کی مہم کو مؤثر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے مبلغ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مدظلہ کی خصوصی شرکت ہوگی۔

مہم کے دوران، ریاست کے مختلف اضلاع جیسے ورنگل، میدک، جگتیال، نظام آباد، مکھتل، محبوب نگر، سنگاریڈی، رنگاریڈی، کریم نگر، اور کاماریڈی میں سماجی برائیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں مقامی علماء کرام بھی شرکت کریں گے، اور سماجی اصلاح کے لیے کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

اس مہم کے دوران ایک اور اہم مسئلہ، یعنی نکاح کی سادگی اور اسلامی طریقہ کار کو فروغ دینا بھی موضوع بحث ہوگا۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء تلنگانہ کی یہ مہم سال بھر جاری رہتی ہے، اور اس دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم کا مقصد اسی کام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور سماج سے منشیات اور دیگر برائیوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں۔ ساتھ ہی، نکاح کو اسلامی طریقے سے انجام دینے اور فضول رسوم و رواج سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔

a3w
a3w