عاپ کی پٹنہ میں کجریوال کے ستائشی پوسٹرس اور طنز سے دوری
عام آدمی پارٹی نے بہار میں جمعرات کو ہونے والے پوسٹرس کے تعلق سے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اروند کجریوال وزیر اعظم ہوں گے اور چیف منسٹر نتیش کمار نریندر مودی کے تعلق سے بااعتماد ہیں۔ یہ اپوزیشن اتحاد کے خلاف ناگوار سازش ہے۔
پٹنہ: عام آدمی پارٹی نے بہار میں جمعرات کو ہونے والے پوسٹرس کے تعلق سے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اروند کجریوال وزیر اعظم ہوں گے اور چیف منسٹر نتیش کمار نریندر مودی کے تعلق سے بااعتماد ہیں۔ یہ اپوزیشن اتحاد کے خلاف ناگوار سازش ہے۔
پوسٹر جو شہر کے مشہور چوراہوں پر چسپاں کیا گیا تھا، اِس بات کی علامت ہے، اِس پر وکاس کمار جوتی کے دستخط ہیں۔ جس کے تعلق سے پارٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اُس کا عاپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کجریوال کو ”بھاوی پردھان منتری“ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ کمار جنہوں نے جمعہ کو اپوزیشن کی میٹنگ طلب کی ہے۔ وہ نریندر مودی کے خاصم خاص ہیں جن پر عوام نے کبھی بھی بھروسہ نہیں کیا اور نہ ہی اُمید رکھتے ہیں۔
یہ ایک ناگوار سازش اپوزیشن اتحاد کے خلاف ہے، یہ بات ببلو کمار عاپ ترجمان بہار یونٹ نے کہی۔
ہمارے لیڈر دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال پٹنہ آرہے ہیں تاکہ میٹنگ میں اپنے پنجابی ہم منصب کے ہمراہ شرکت کرسکتے ہیں۔
اُس شخص نے جس نے یہ پوسٹر لگایا ہے اُس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں اور ہماری پارٹی کا ابتدائی رکن ہے، عاپ کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔
عاپ بہار یونٹ کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل پر جس کے شریک انچارج ابھینو رائے نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی اپوزیشن کے اتحاد سے خوف زدہ ہوگئی ہے اور وہ پوسٹر کے ذریعہ جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا رہی ہے۔
ہم سب کو اپنا تحفظ کرنا ہوگا اور خود کو بی جے پی کی آمرانہ حکومت کو 2024ء میں اُکھاڑ پھینکنا ہوگا۔