حیدرآباد

سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ کے اقدامات کئے جائیں: ہریش راؤ

وزیرموصوف نے آج حیدرآباد کے کونڈاپورایریااسپتال سے ریاست بھر کے تمام اضلاع کے ٹی ڈائگناسٹک ہبس کاورچول طریقہ کار کے مطابق افتتاح انجام دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے ضلع کلکٹرس اور میڈیکل آفیسرس سے خواہش کی ہے کہ وہ ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ کے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

وزیرموصوف نے آج حیدرآباد کے کونڈاپورایریااسپتال سے ریاست بھر کے تمام اضلاع کے ٹی ڈائگناسٹک ہبس کاورچول طریقہ کار کے مطابق افتتاح انجام دیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے ریاست میں سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد 30فیصد بڑھ کر70فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ٹی ڈائگناسٹکس ہب کے ریڈیالوجی اور پیتھالوجی ہبس کا بھی افتتاح کیا۔وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست بھر کے تمام اضلاع میں 134طبی معائنے مفت دستیاب کروائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرباہرمعائنے کروائے جائیں تو اس سے ایک ہزار روپئے تا دس ہزارروپئے کے درمیان اخراجات عائد ہوں گے اور ان کی رپورٹس 24گھنٹوں میں ڈاکٹرس اور مریضوں کو دی جائے گی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ڈائگناسٹک خدمات سے قبائلیوں کو کافی فائدہ ہوگا۔