آندھرا پردیش میں خواتین کو خود مکتفی بنانے کے اقدامات۔ روزگار میں اضافہ :لوکیش
وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ریپیڈو پارٹنرشپ کے تحت ایک ہزار سے زائد خواتین کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، جس پر وہ خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں خواتین فخر کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کر رہی ہیں اور خود مکتفی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش نے کہا ہے کہ ریاست کی خواتین آج اپنی آنکھوں میں بسے آزادانہ خوابوں کی جانب قدم بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’استری شکتی‘ اسکیم کے تحت خواتین کے لیے مفت بس سفر کا منصوبہ ایک شاندار کامیابی ہے۔
وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ریپیڈو پارٹنرشپ کے تحت ایک ہزار سے زائد خواتین کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، جس پر وہ خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں خواتین فخر کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کر رہی ہیں اور خود مکتفی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
نارا لوکیش نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی، جس میں خواتین کی ریپیڈو گاڑیاں چلانے کی مہارت کو دکھایا گیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ خواتین کو ای وی گاڑیاں خریدنے میں حکومت خصوصی رعایت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقل و حمل (موبلٹی) صرف سفر نہیں بلکہ مواقع اور عزت کی علامت ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ یہ واقعی ایک بہترین حکومت ہے جو خواتین کی ترقی اور ان کو خودمکتفی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔