حیدرآباد

تالابوں کے ایف ٹی ایل کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے: کمشنر حیدرا

کمشنر حیدرا رنگناتھ نے انکشاف کیا کہ تالابوں کے ایف ٹی ایل کی تصدیق کی جائے گی اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں تالابوں، جھیلوں کے تحفظ کیلئے قائم کردہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا)نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے حدود کے تالابوں کی بحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک اور اہم فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ

کمشنر حیدرا رنگناتھ نے انکشاف کیا کہ تالابوں کے ایف ٹی ایل کی تصدیق کی جائے گی اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس کے ایک حصہ کے طور پر، رنگناتھ، جنہوں نے آؤٹر رنگ روڈ کے قریب خواجہ گوڑہ میں تاوٹولی کنٹہ کا دورہ کیا،انہوں نے ریونیو، محکمہ آبپاشی اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ تالاب کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

مقامی افرادنے شکایت کی ہے کہ بارش کا پانی قریبی اپارٹمنٹس کے سیلارس میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اگر سیلاب کا سارا پانی اس تالاب تک پہنچ جائے تو مسئلہ دور ہو جائے گا۔

اس معاملہ پر رنگناتھ نے خود جا کر وہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور حکام کو ایک نہر بنانے کی ہدایت دی تاکہ پانی تالاب میں آسانی کے ساتھ پہنچ سکے۔