تلنگانہ

سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام۔پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش

سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک چھوٹے تاجر نے پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک چھوٹے تاجر نے پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
وائبز ہیلتھ کیئر نے حبیب گوڑہ میں چھٹے مرکز کا افتتاح کیا، نئی فرنچائز پارٹنر گیتا چودھری کے ساتھ
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب
دارالعلوم محبوبیہ کا 32 سالہ جشن یوم تاسیس

یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں مٹے واڑہ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

اس نے پولیس کی موجودگی میں اپنے جسم پر پٹرول ڈال کرآگ لگالینے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود چوکس ملازمین پولیس نے اس کو ایسا کرنے سے روک دیااوراس کے جسم پر پانی ڈال دیا۔

اس واقعہ کا ویڈیووائرل ہوگیا جس میں یہ شخص کہہ رہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو سب انسپکٹرہراساں کررہا ہے۔