ایشیاء

پاکستان میں آٹے کی فروخت کے دوران بھگدڑ، ایک شخص فوت

پاکستان میں سندھ حکومت کی جانب سے میر پور خاص ضلع میں رعایتی قیمت پر آٹے کی فروخت کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔

کراچی: پاکستان میں سندھ حکومت کی جانب سے میر پور خاص ضلع میں رعایتی قیمت پر آٹے کی فروخت کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ

اخبار ایکسپریس ٹربیون نے اطلاع دی ہے کہ کمشنر آفس کے قریب یہ موت واقع ہوئی جہاں دو منی ٹرکس 200 بوریوں کے ساتھ آٹا فروخت کررہے تھے۔ لوگ گاڑیوں کے اطراف غیر منظم طریقہ سے اکٹھا ہوئے اور دوسروں سے قبل بیاگ حاصل کر نے کے لیے ایک دوسرے کو ڈھکیلنے لگے۔

پولیس کے بموجب بھگدڑ کے دوران40 سالہ مزدور ہرسنگھ کولہی سڑک پر گرگیا اور اطراف کے افراد نے اسے کچل ڈالا۔ بھگدڑ کی وجہ ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔

کولہی کے خاندان نے میر پور خاص پریس کلب کے باہر پانچ گھنٹوں تک دھرنا منظم کرتے ہوئے فوڈ ڈپارلیمنٹ کے عہدیداروں کے خلاف کارراوئی کامطالبہ کیا۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کا تیقن دینے کے بعد خاندان منتشر ہوگیا۔ سندھ کے تمام علاقوں میں اس نوعیت کی بدنظمی کے مناظر دیکھے گئے جہاں منی ٹرکس یا ویانس کے ذریعہ آٹا فروخت کیاگیا۔

a3w
a3w