کھیل

اسٹیو اسمتھ کی سنچری سے ٹسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک بکھرگئی

اسٹیو اسمتھ نے ریکارڈز کی دھوم مچادی۔ واضح رہے کہ اسمتھ نے 229 گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے اپنی 31 ویں ٹسٹ سنچری بنائی۔ اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف اپنی 9 ویں ٹسٹ سنچری بنائی۔

لندن: آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے جمعرات کو ہندوستان کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوسرے دن اپنی 31 ویں ٹسٹ سنچری اسکور کی۔ اسمتھ نے سراج کی اننگز کے 86ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگاکر اپنی سنچری مکمل کی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ
روہت نے دھونی کو پیچھے چھوڑدیا
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟

 اس کے ساتھ ہی اسٹیو اسمتھ نے ریکارڈز کی دھوم مچادی۔ واضح رہے کہ اسمتھ نے 229 گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے اپنی 31 ویں ٹسٹ سنچری بنائی۔ اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف اپنی 9 ویں ٹسٹ سنچری بنائی۔

 ویسے اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف اپنی 14ویں بین الاقوامی سنچری بنائی۔ اسٹیو اسمتھ آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل میں ایک ہی ٹیم کے خلاف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

اسمتھ نے 2015 ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میچ میں 105 رنز بنائے تھے۔ اب اسمتھ نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان کے خلاف سنچری بنائی۔ اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچریاں بنانے والی ایک ہی ٹیم کی پہلی جوڑی بن گئے۔

 ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ دونوں نے ہندوستان کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل میں سنچریاں بنائیں۔ اسٹیو اسمتھ گھر کے باہر سب سے زیادہ ٹسٹ سنچریاں بنانے والے فعال کھلاڑیوں میں سرفہرست بلے باز بن گئے ہیں۔ اسمتھ نے گھر سے دور اپنی 15 ویں ٹسٹ سنچری بنائی۔

انہوں نے ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 14 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ گھر سے دور سب سے زیادہ ٹسٹ سنچریاں بنانے والا فعال بلے بازوں کی فہرست میں اسمتھ پہلے‘ ویراٹ کوہلی دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن 12 سنچریوں کے ساتھ تیسرے‘ انگلینڈ کے جوئے روٹ 12 سنچریوں کے ساتھ چوچھے‘ ہندوستان کے چیتیشور پجارا 9 سنچریوں کے ساتھ پانچویں اور ہندوستان کے اجنکیا رہانے 8 سنچریوں کے ساتھ چھٹے مقام پر ہیں۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سب سے زیادہ ٹسٹ سنچریاں بنانے کے معاملے میں اسٹیو اسمتھ سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف اپنی 9 ویں ٹسٹ سنچری بنائی ہے۔