تلنگانہ

تلنگانہ: پولیس نے بی آرایس قائد دیوی پرساد کی رہائش گاہ کی تلاشی لی

انچارج دیوی پرساد، ایم ایل اے اور ڈی سی ایم ایس چیئرمین نے اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات میں بی آر ایس کی یقینی جیت اور بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر کانگریس پارٹی پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بلدی انتخابات کے سلسلہ میں ظہیر آباد بی آرایس کے انچارج دیوی پرساد کی رہائش گاہ پر کل شب پولیس نے اچانک تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

اس وقت دیوی پرساد، مقامی ایم ایل اے کے مانک راؤ اور ڈی سی ایم ایس چیئرمین شیو کمار کے ساتھ اتوار کو سابق وزیر ہریش راؤ کے دورہ ظہیر آباد کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

بی آر ایس قائدین کا الزام ہے کہ برسراقتدار کانگریس پارٹی کے اشارے پر پولیس نے رات 11 بجے سے 2 بجے تک گھر کے کونے کونے کی تلاشی لی، تاہم وہاں سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد پولیس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔


انچارج دیوی پرساد، ایم ایل اے اور ڈی سی ایم ایس چیئرمین نے اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات میں بی آر ایس کی یقینی جیت اور بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر کانگریس پارٹی پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہریش راؤ کے انتخابی دورہ میں خلل ڈالنے اور خوف و ہراس پیدا کرنے کی یہ کوششیں ناکام ہوں گی کیونکہ عوام کانگریس کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور ظہیر آباد میونسپلٹی پر بی آر ایس کا جھنڈا لہرانا اب طے ہے۔