کھیل

اسٹنگ آپریشن: چیتن شرما چیف سلیکٹر کے عہدہ سے مستعفی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے شرما سے وضاحت طلب کی تھی۔ تاہم انہوں نے وضاحت دینے کے بجائے اپنا استعفیٰ بورڈ سکریٹری جے شاہ کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ نے شرما کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

ممبئی: چیتن شرما نے ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کے بعد ہندوستانی مرد ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس اسٹنگ آپریشن میں مسٹر چیتن شرما نے ویراٹ کوہلی کی کپتانی کی مخالفت کرنے اور کھلاڑیوں کو انجیکشن لگا کر فٹ بنانے جیسے کئی دعوے کئے تھے۔

متعلقہ خبریں
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے شرما سے وضاحت طلب کی تھی۔ تاہم انہوں نے وضاحت دینے کے بجائے اپنا استعفیٰ بورڈ سکریٹری جے شاہ کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ نے شرما کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

بی سی سی آئی آج اس معاملے میں باضابطہ تصدیق کر سکتا ہے۔ چیتن شرما کے متبادل کے بارے میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہے، حالانکہ مشرقی زون کے سلیکٹر شیو سندر داس کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا اشارہ دیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔