آندھراپردیش
اےپی: نیمو کی قیمت میں شدید گراوٹ، کسان پریشان
کسانوں کا کہنا ہے کہ تمام فصلوں کی طرح نیمو کو بھی منصفانہ قیمت دی جائے اور مارکیٹ میں تاجروں کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے، تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا صحیح معاوضہ مل سکے۔

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں نیمو (لیموں) کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ سال سے کسانوں کو اطمینان بخش قیمت حاصل ہو رہی تھی، لیکن پچھلے دس دنوں سے قیمتوں میں اچانک زوال آیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ تمام فصلوں کی طرح نیمو کو بھی منصفانہ قیمت دی جائے اور مارکیٹ میں تاجروں کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے، تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا صحیح معاوضہ مل سکے۔