بھارت
ٹرینڈنگ

وکرم لینڈر نے چاند کی سطح پر اترتے ہی پہلی سیلفی لی ، ویڈیو وائرل

جب پرگیان روور کچھوے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا، وکرم لینڈر نے اس کے ریمپ کی ایک تصویر اور ایک ویڈیو کھینچی۔ ایک ٹویٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، اسرو نے لکھا، "... چندریان-3 روور لینڈر سے چاند کی سطح پر کیسے پہنچا۔"

نئی دہلی: آخرکار وہ لمحہ آ ہی گیا جس کا ایک ارب ہندوستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ درحقیقت، اسرو نے لینڈر وکرم سے پرگیان روور کے چاند کی سطح پر اترنے کا ویڈیو جاری کیا۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روور ریمپ کی مدد سے چاند پر اترگیا۔ لینڈر اور روور بالکل درست حالت میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

چاند کی سطح سے لینڈر وکرم اور پرگیان راور کی پہلی سیلفی جاری

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چاند کی سطح سے ہندوستان کے لینڈر وکرم اور پرگیان راور کی پہلی سیلفی شیئر کی ہے۔ جب پرگیان روور کچھوے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا، وکرم لینڈر نے اس کے ریمپ کی ایک تصویر اور ایک ویڈیو کھینچی۔ ایک ٹویٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، اسرو نے لکھا، "… چندریان-3 روور لینڈر سے چاند کی سطح پر کیسے پہنچا۔”

چندریان 3 چہارشنبہ کی شام 6.04 بجے چاند پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا

چندریان 3 نے چہارشنبہ کی شام 6.04 بجے چاند پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کی، جس سے ہندوستان چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنے والا چوتھا ملک بن گیا۔ اس کے تقریباً 4 گھنٹے بعد پرگیان روور منظر عام پر آیا، اس لمحے کو اسرو کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک نئے ویڈیو میں قید کیا گیا ہے۔

اسرو نے چاند پر ٹچ ڈاؤن کا ویڈیو بھی جاری کیا

اس سے قبل اسرو نے چاند پر ٹچ ڈاؤن کا ویڈیو جاری کیا تھا۔ ان تصاویر کو وکرم لینڈر نے ٹچ ڈاؤن سے ٹھیک پہلے کلک کیا تھا۔ 2 منٹ 17 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں شروع میں لہر جیسا منظر نظر آرہا ہے، پھر چاند کی سطح کے گڑھے نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے چندریان 3 کی لینڈنگ کے بعد پرگیان روور نے چاند کی سطح پر گھومنا شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم یونان کے دورے کے بعد چندریان -3 ٹیم سے ملاقات کریں گے

اسرو نے ٹویٹ کیا کہ پرگیان روور کی تمام سرگرمیاں وقت پر ہو رہی ہیں۔ پورا نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی یونان کا دورہ کرنے کے بعد براہ راست بنگلور بھی جائیں گے اور مشن چندریان -3 کی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔اور مشن کی کامیابی پر مبارکباد دیں گے۔

a3w
a3w