خام تیل میں تیزی سے لڑھکے شیئر بازار، سینسیکس 900 پوائنٹ سے زیادہ پھسلا
لندن کا برینٹ کروڈ آج 5.5 فیصد اچھل کر 123 ڈالر فی بیرل کے پار پہنچ گیا۔ اس سے گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاری کے رجحانات متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان 90 فیصد پیٹرولیم کے لیے درآمد پر منحصر ہے۔
ممبئی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں جاری تیزی سے جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں خروخت دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 900 پوائنٹ سے زیادہ لڑھک گیا۔
مغربی ایشیا کے بحران کے باعث سپلائی چین متاثر رہنے سے خام تیل گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل چڑھتا جا رہا ہے۔
لندن کا برینٹ کروڈ آج 5.5 فیصد اچھل کر 123 ڈالر فی بیرل کے پار پہنچ گیا۔ اس سے گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاری کے رجحانات متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان 90 فیصد پیٹرولیم کے لیے درآمد پر منحصر ہے۔
اس کے علاوہ روپے پر جاری دباؤ سے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔ آج صرف دوسرا موقع ہے جب کاروبار کے دوران ایک ڈالر 95 روپے سے اوپر بولا گیا ہے۔ سینسیکس 482.15 پوائنٹ ٹوٹ کر 77,014.21 پوائنٹ پر کھلا اور تادم تحریر 824.55 پوائنٹ (1.06 فیصد) اتر کر 76,671.81 پوائنٹ پر رہا۔ ایک وقت یہ 994 پوائنٹ پھسل کر 76,502.16 پوائنٹ تک رہ گیا تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 180.70 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 23,996.95 پوائنٹ پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 261.45 پوائنٹ یعنی 1.09 فیصد نیچے 23,914.50 پوائنٹ پر تھا۔ بازار میں تمام سیکٹر اور تمام انڈیکس فی الحال لال نشان میں ہیں۔
آٹو، بینکنگ، فنانس، رئیلٹی، پائیدار صارفی مصنوعات اور دھاتی گروپوں کے انڈیکس ایک سے دو فیصد تک ٹوٹ گئے۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں ایٹرنل کا شیئر تین فیصد سے زیادہ گر گیا ہے۔ انڈیگو اور اڈانی پورٹس کے شیئرز دو فیصد سے زیادہ نیچے چل رہے ہیں۔ الٹرا ٹیک سیمنٹ، مہندرا اینڈ مہندرا، ایکسس بینک، ماروتی سوزوکی اور ریلائنس انڈسٹریز بھی ڈیڑھ فیصد سے زیادہ لڑھک گئے۔
بجاج فنانس میں تین فیصد کی تیزی ہے، بجاج فن سرو میں سوا فیصد اور سن فارما میں آدھے فیصد کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔