تلنگانہسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بھینسہ میں مسجد پرسنگباری۔ گنیش جلوس کے دوران شرانگیزی

بھینسہ منڈل کے موضع پینڈپلی میں کل رات گنیش وسرجن جلوس کے دوران شرپسندوں نے موضع کی مسجد اسلامیہ پر پتھراؤ کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کی وجہہ سے مسجد کے سامنے والے گلاس ٹوٹ گئے۔

بھینسہ: بھینسہ منڈل کے موضع پینڈپلی میں کل رات گنیش وسرجن جلوس کے دوران شرپسندوں نے موضع کی مسجد اسلامیہ پر پتھراؤ کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کی وجہہ سے مسجد کے سامنے والے گلاس ٹوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
بھینسہ ٹاؤن میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن آغاز۔ پنجہ شاہ سہ راہ پولیس چھاونی میں تبدیل

یہ واقعہ کل رات بار ہ بجے کے قریب پیش آیا۔اس بات کاعلم موضع کے مسلمانوں کو صبح کے اوقات میں ہوا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ مقامی مسلمانوں نے بھینسہ رورل پولیس کو اس کی اطلاع دی جس پر سرکل انسپکٹر رورل نائیلو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موضع پینڈپلی پہنچکر مسجد کا معائنہ کیا۔

اس دوران مسجد اسلامیہ کمیٹی کے ذمہ داران وصدر شیخ نظیر الدین، سید احمد،سید امام،سید ذاکر،سید احمد حسین،سید اسماعیل، ذاکر احمد،سید رفیق کے علاوہ ہیومن رائٹس کے ذمہ داران جن میں سید مخدوم علی شاہ،محمد عبدالواصف جلال پاشا ہ،محمد اظہر الدین کے علاوہ دیگر شامل ہیں نے رورل پولیس اسٹیشن پہنچکر سرکل انسپکٹر نائیلو کو ایک تحریری یادواشت پیش کی اور تمام حالات سے انہیں واقف کرواتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

جس پر سرکل انسپکٹر نائیلونے ذمہ داران کو تیقن دیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغازکردیا گیاا ور سی سی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے اور خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس واقعہ کو لیکر بھینسہ رولرپولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ بھینسہ ڈیویژن کے مواضعات میں شرپسندوں کی جانب سے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کیلئے باربارکوشش کی جارہی ہے۔