تلنگانہ

محبوب آباد میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او راکیش نے بتایا کہ ہم اس سلسلے میں تمام زاویوں سے چھان بین کر رہے ہیں۔ ٹرین جب ویزاگ پہنچے گی تو ریلوے پولیس کے افسران اس کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے مضافاتی علاقے میں جمعہ کی شام شرپسندوں نے سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعہ میں ٹرین کے شیشوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
دو بی آر ایس ارکان اسمبلی پر کے ٹی آر کا اظہار برہمی

ریلوے پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے میں کھڑکی کے ایک شیشے کو نقصان پہنچا۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او راکیش نے بتایا کہ ہم اس سلسلے میں تمام زاویوں سے چھان بین کر رہے ہیں۔ ٹرین جب ویزاگ پہنچے گی تو ریلوے پولیس کے افسران اس کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز سے قبل ہی چند افراد نے وشاکھاپٹنم کے ریلوے یارڈ میں ٹرین کے ایک ڈبے پر پتھراؤ کیا تھا جس سے شیشے کی کھڑکی ٹوٹ گئی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 جنوری کو مکر سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ کے سکندرآباد اور آندھرا پردیش کے بندرگاہی شہر وشاکھاپٹنم کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس کو آن لائن جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔