حیدرآباد

ملاوٹی شراب پینے کے بعد بعض افراد کی عجیب حرکتیں

ہر دن کی طرح وہ گذشتہ روز حالت نشہ میں گھر پہنچے تاہم بعض افرادنے گھر جانے کے فوراً بعد ہی عجیب وغریب حرکتیں شروع کردیں جس پر ان کے رشتہ داروں نے ان کو اسپتال منتقل کیا۔تقریبا دس افراد کو ان ہی علامات پر اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ملاوٹی شراب پینے کے بعد بعض افراد نے عجیب وغریب حرکتیں شروع کردیں جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ محبوب نگر ضلع مستقرکے موتی نگر، بوکلونی پلی اور کوی نگر علاقوں میں پتھر کی دکانیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت
شراب نوشی کی عمر 21 سال سے گھٹاکر 18 سال کرنے کی تجویز

ان علاقوں میں کچھ عرصے سے دکانوں پر شراب فروخت ہو رہی ہے۔ یہ افراد اس کے عادی ہیں۔ہر دن کی طرح وہ گذشتہ روز حالت نشہ میں گھر پہنچے تاہم بعض افرادنے گھر جانے کے فوراً بعد ہی عجیب وغریب حرکتیں شروع کردیں جس پر ان کے رشتہ داروں نے ان کو اسپتال منتقل کیا۔

تقریبا دس افراد کو ان ہی علامات پر اسپتال منتقل کیاگیا۔ 6 افرادکو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی جبکہ بقیہ 4کو ہنوز نگرانی میں رکھاگیاہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

a3w
a3w