دہلی
ٹرینڈنگ

پاکستانی سیاستداں فواد چودھری کے سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازعہ، بی جے پی بھڑک گئی

آٹھ ریاستوں /مرکزی زیرانتظام علاقوں میں آج لوک سبھا الیکشن کے چھٹویں مرحلہ کے بیچ پاکستانی سیاستداں فواد چودھری (چودھری فواد حسین) نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے لئے ایک پیام پوسٹ کرتے ہوئے ہفتہ کے دن انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔

نئی دہلی: آٹھ ریاستوں /مرکزی زیرانتظام علاقوں میں آج لوک سبھا الیکشن کے چھٹویں مرحلہ کے بیچ پاکستانی سیاستداں فواد چودھری (چودھری فواد حسین) نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے لئے ایک پیام پوسٹ کرتے ہوئے ہفتہ کے دن انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں مزید83 دکانات 24 گھنٹے کھلی رہیں گی
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
شیوسینا قائد آدتیہ ٹھاکرے کی چیف منسٹر دہلی سے ملاقات
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز

کجریوال نے فواد چودھری کو فوری ڈانٹ دیا لیکن بی جے پی قائدین بھڑک گئے جنہوں نے دہلی کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دانشمندی سے اپنا ووٹ استعمال کریں۔ کجریوال نے آج اپنے ارکان ِ خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا اور سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی۔

پاکستان میں عمران خان کی پچھلی حکومت کے وزیر فواد چودھری نے کجریوال کی ایک پوسٹ اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ امن اور ہم آہنگی‘ نفرت اور انتہاپسندی کی طاقتوں کو ہرائیں۔ انہوں نے مور پاور انڈیا الیکشن 2024 کا ہیش ٹیاگ استعمال کیا۔ بی جے پی نے پاکستان کے سابق وزیر کی طرف سے کجریوال کے لئے ستائشی پیام پر اعتراض کیا۔

اس نے چیف منسٹر دہلی پر تنقید کی کہ انہوں نے پاکستانی سیاستدانوں کو ہندوستان کے امور میں مداخلت کے لئے ایک ہینڈل دیا۔ بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے سوال کیا کہ ہندوستان کے دشمنوں اور کجریوال کے درمیان کیا تعلق ہے؟۔ دہلی کے رائے دہندوں کو چاہئے کہ وہ دانشمندی سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

سبھی جانتے ہیں کہ انڈیا اتحاد کی آتما کہاں رہتی ہے۔ اروند کجریوال کو اپنا ڈرامہ ختم کردینا چاہئے۔ بی جے پی قائد منجندر سنگھ سرسہ نے سوال کیا کہ پاکستان‘ کجریوال کی کیوں تائید کررہا ہے اور ان کے لئے مزید اختیارات کیوں چاہتا ہے؟۔

دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیو نے کہا کہ پولنگ کے دن کجریوال کو پاکستان کی تائید کوئی حیرت کی بات نہیں۔اسی دوران کجریوال نے ہندی میں پوسٹ کرکے فواد چودھری کو ڈانٹ دیا۔

انہوں نے لکھا چودھری صاحب میں اور میری دیش کی جنتا اپنے مسائل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کی ٹویٹ کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کی صورتِ حال اِن دنوں بہت زیادہ خراب ہے۔ آپ کو اپنے ملک کا خیال رکھنا چاہئے۔

a3w
a3w