تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ”ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں“مہم پر سختی سے نفاذ: ایس پی شرت چندر پوار

اس فیصلہ کے تحت ضلع کے تمام پٹرول پمپس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی بائیکس چلانے والے کو پٹرول فراہم نہ کریں جس نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو۔ یہ فیصلہ قومی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت لیا گیا ہے تاکہ ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنایا جا سکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سڑک حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ضلع ایس پی شرت چندر پوار نے ضلع بھر میں ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ 7 جنوری 2026 سے شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اس فیصلہ کے تحت ضلع کے تمام پٹرول پمپس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی بائیکس چلانے والے کو پٹرول فراہم نہ کریں جس نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو۔ یہ فیصلہ قومی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت لیا گیا ہے تاکہ ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنایا جا سکے۔


ایس پی نے انتباہ دیا کہ پٹرول بنک مالکین اور عملہ کو ان قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے بنکوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس مہم کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کونسلنگ اور بیداری پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ہیلمٹ کی اہمیت سمجھائی جا سکے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ ضلع میں ہونے والے زیادہ تر جان لیوا حادثات میں سر پر شدید زخم موت کی وجہ بنتی ہیں جن سے ہیلمٹ کے ذریعہ بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔