بھارت

شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

نیشنل سیسمولوجی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز 29.39 عرض البلد اور 81.23 طول البلد اور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

نئی دہلی: دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں منگل کی سہ پہر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 2 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا مرکز نیپال میں تھا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

نیشنل سیسمولوجی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز 29.39 عرض البلد اور 81.23 طول البلد اور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

دارالحکومت دہلی میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوپہر کو اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر لکھے جانے تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شمال مشرقی ہندوستان میں منگل کی دوپہر 1.18 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز آسام کے کاربی الانگ میں زمین کی سطح سے 27 کلومیٹر کی گہرائی میں 26.20 عرض البلد اور 92.97 طول البلد پر تھا۔

ہریانہ میں بھی صبح 11:06 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سونی پت میں 29 عرض البلد اور 76.87 طول البلد پر زمینی سطح سے آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔