حیدرآباد

نصف شب بعد مکان کی تلاشی پر مدھو یاشکی گوڑ کا شدید احتجاج

گوڑ نے عہدیداروں کو وصولہ شکایت دکھانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس قائد نے الزام عائد کیا کہ پولیس، حکمراں جماعت کے اشاروں پر کام کررہی ہے۔

حیدرآباد: کانگریس قائد مدھو یاشکی گوڑ جو حلقہ اسمبلی ایل بی نگر سے مقابلہ کررہے ہے، نے نصف شب بعد ان کے مکان کی تلاشی لینے کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ پولیس کی کارروائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے یاشکی گوڑ نے عہدیداروں سے بار بار سرچ وارنٹ دکھانے کیلئے اصرار کیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

 شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ حیات نگر میں مدھو یاشکی گوڑ کی قیام گاہ کے قریب اس وقت کشیدگی پھیل کئی جبکہ پولیس کی ایک ٹیم، ان کے مکان کی تلاشی کیلئے یہاں پہونچی۔ عہدیداروں نے انہیں (گوڑ) بتایا کہ پولیس کو ایک شکایت وصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ یاشکی گوڑ کے مکان پر رقومات تقسیم کی جارہی ہیں۔

 گوڑ نے عہدیداروں کو وصولہ شکایت دکھانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس قائد نے الزام عائد کیا کہ پولیس، حکمراں جماعت کے اشاروں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرچ وارنٹ کے بغیر پولیس یہاں پہونچی اور عہدیدار، وہ شکایت بھی دکھانے سے قاصر رہے ہیں جو انہیں موصول ہوئی ہے۔

یاشکی گوڑ کے حامیوں نے بی آر ایس اور ایم ایل اے سدھیرریڈی جو اس حلقہ سے دوبارہ الیکشن لڑرہے ہیں، کے خلاف نعرے لگائے۔ مدھویا شکی گوڑ جو کانگریس کمپین کمیٹی کے صدرنشین ہیں، نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس حکومت کی ایما پر پولیس، انہیں اور ان کے حامیوں کو ہراساں کررہی ہے۔

 اس حلقہ سے میرا مقابلہ کرنے سے قاصر بی آر ایس امیدوار سدھیر ریڈی، پولیس کا سہارا لیتے ہوئے مجھے ہراساں کررہے ہیں۔ کانگریس قائد نے کہا کہ تلاشی کے بعد بھی پولیس کو کچھ نہیں ملا۔

a3w
a3w