مہاراشٹرا

ممبئی کی چلتی ٹرین میں طالبہ کی عصمت ریزی، ملزم گرفتار

طالبہ نوی ممبئی کے بیلاپور میں امتحان میں شرکت کے لیے جارہی تھی اور سی ایس ایم ٹی۔پنویل لوکل ٹرین کے سیکنڈ کلاس لیڈیز کمپارٹمنٹ میں سوار ہوئی۔ اس وقت کوچ میں صرف ایک معمر خاتون تھی۔

ممبئی: اہلیان ممبئی‘ لوکل ٹرینوں میں جرائم پر ایک بار پھر سکتے میں آگئے ہیں۔ ایک قلی نے چلتی ٹرین میں 20سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کردی۔ یہ ٹرین چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں اجتماعی عصمت ریزی، ملزم ٹی ٹی ای گرفتار
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

 ملزم کو واردات کے اندرون 8گھنٹے گرفتار کرلیا گیا۔ آج اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ طالبہ نوی ممبئی کے بیلاپور میں امتحان میں شرکت کے لیے جارہی تھی اور سی ایس ایم ٹی۔پنویل لوکل ٹرین کے سیکنڈ کلاس لیڈیز کمپارٹمنٹ میں سوار ہوئی۔ اس وقت کوچ میں صرف ایک معمر خاتون تھی۔

جب ٹرین پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی تو اچانک ایک شخص اندر کود گیا۔ لڑکی کو پکڑا اور اس کی عصمت ریزی شروع کردی حالانکہ اس نے مزاحمت کی کوشش کی۔ اس نے معمر خاتون کی چیخیں اور پولیس کو فون کرنے کی دھمکی بھی نہیں سنی۔

 اور جیسے ہی ٹرین مسجد اسٹیشن پر پہنچی، طالبہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہی اور قلی فرار ہوگیا۔ وہ سہمی ہوئی اور روتی ہوئی متصل جنرل کمپارٹمنٹ میں داخل ہوئی جہاں ایک مرد ساتھی مسافر نے مدد کے لیے جی آر پی ہیلپ لائن کو فون کیا۔

 دوپہر میں پولیس شکایت کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس نے ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر ملزم قلی کا پتا لگانے اور اسے چہارشنبہ کی شام گرفتار کرنے میں کامیاب رہے جس کی شناخت نواز کریم (40) کی حیثیت سے کی گئی جو بہار کا متوطن بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ نے خواتین کی سلامتی کے تعلق سے پھر ایک بار برہمی اور تشویش پیدا کردی۔