تلنگانہ

بیئرکی بوتلیں ملنے پر طالبات نے پرنسپل کے کمرہ کو تالا ڈال دیا (ویڈیو وائرل)

طالبات نے الزام لگایا کہ ان کے پرنسپل اور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر رات دیر گئے شراب پی رہے تھے اور اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی برت رہے تھے۔طالبات نے الزام لگایا کہ شراب پینے کے بعد پرنسپل دیگر عملے کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کر رہا ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ کے بالامیلاعلاقہ میں تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریزیڈنشل ڈگری کالج فارویمن میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں طالبات کو مبینہ طور پر پرنسپل کے کمرے میں بیئر کی بوتلیں ملی جس کے بعد کمرے کو تالا لگا دیاگیا۔

طالبات کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ سوشل ویلفیئر ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی نے ابتدائی جانچ کی بنیاد پر پرنسپل کا تبادلہ کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد طالبات نے کالج کے احاطہ میں پرنسپل کو ہٹانے اور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبات نے الزام لگایا کہ ان کے پرنسپل اور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر رات دیر گئے شراب پی رہے تھے اور اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی برت رہے تھے۔طالبات نے الزام لگایا کہ شراب پینے کے بعد پرنسپل دیگر عملے کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کر رہا ہے۔

a3w
a3w